سورۃ Al-Muṭaffifīn، آیت ۶
يَوۡمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ٦
سادہ املا (رسمِ املائی)
یہی آیت اس سادہ املا میں جو مجمع الملک فہد نے شائع کیا ہے، اسکرین ریڈر اور نئے پڑھنے والوں کے لیے۔
يوم يقوم الناس لرب العالمين
متن: مجمع الملک فہد لطباعتِ مصحفِ شریف
ترجمہ
جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے.[1]
- یہ ڈنڈی مارنے والے اس بات سے نہیں ڈرتے کہ ایک بڑا ہولناک دن آنے والا ہے جس میں سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے جو تمام پوشیدہ باتوں کوجانتا ہے ؟ مطلب یہ ہے کہ یہ کام وہی لوگ کرتے ہیں جن کے دلوں میں اللہ کا خوف اور قیامت کا ڈر نہیں ہے۔ احادیث میں آتا ہے، کہ جس وقت رب العالمین کے لئے کھڑے ہوں گے تو پسینہ انسانوں کے آدھے آدھے کانوں تک پہنچا ہوگا۔ ( صحيح، بخاري، تفسير سورة المطففين ) ایک اور روایت میں ہے کہ قیامت والے دن سورج مخلوق کے اتنا قریب ہوگا کہ ایک میل کی مقدار کے قریب فاصلہ ہوگا۔ حدیث کے راوی حضرت سلیم بن عامر کہتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے میل سے زمین کے مسافت والا میل مراد لیا ہے یا وہ سلائی جس سے سرمہ آنکھوں میں ڈالا جاتا ہے۔ پس لوگ اپنے اعمال کے مطابق پسینے میں ہوں گے، یہ پسینہ کسی کے ٹخنوں تک، کسی کے گھٹنوں تک، کسی کی کمر تک ہوگا اور کسی کے لئے یہ لگام بنا ہوا ہوگا، یعنی اس کے منہ تک پسینہ ہوگا۔ ( صحيح مسلم، صفة القيامة والجنة، باب في صفة يوم القيامة) ۔ ↩
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي — QuranEnc.com · ورژن 1.1.3
فہم
اس آیت کی تفسیر: الميسراس آیت کی تفسیر: المختصر
المختصر في التفسير
اس زبان میں دستیاب نہیں؛ عربی میں دکھایا گیا ہے۔
يوم يقوم الناس لرب الخلائق كلها؛ للحساب.
arabic_mokhtasar — QuranEnc.com · ورژن ورژن فہرست میں شائع نہیں
التفسير الميسر
[6] يوم يقوم الناس بين يدي الله، فيحاسبهم على القليل والكثير، وهم فيه خاضعون لله رب العالمين.
متشابہ آیات
اس آیت سے بہت ملتی جلتی کوئی آیت نہیں۔
صفحہ ۵۸۸پارہ ۳۰حزب ۵۹Al-Muṭaffifīn